پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی رہنما اور پی کے 83 پر امیدوار ثمر بلور الیکشن میں شکست کے بعد کامیاب امیدوار کو مبارکباد دینے پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابقعوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی رہنما اور پی کے 83 پر امیدوار ثمر بلور الیکشن میں شکست کے بعد کامیاب امیدوار کو مبارکباد دینے پہنچ گئیں،اپنے مقابلے میں انتخابات جیتنے پر ثمر بلور نے اپنے حریف مینا خان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:سعد رفیق نے گھٹنے ٹیک دیئے
ثمر بلور نے کہا کہ وہ مینا آفریدی کو کامیابی پر مبارک باد دینے گئی تھیں بہت خوشگوار گفتگو ہوئی۔















