Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نوجوانوں کو پاکستان میں روزگارکےمواقع فراہم کرینگے،آصف زرداری

تلہ گنگ(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی غریبوں کے دل کی آوازکومحسوس کرتی ہے،مجھے معلوم کہ غربت کا کیا عالم ہے، ہم آپ کو خوشحال بنانے کے لیے کام کریں گے اور آپ کو پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے۔وشحالی آتی ہی اسی وقت ہے جب آس پاس امیر اور بہتر ہوں، یہ نہیں کہ صرف دبئی چلو اور وہاں سے کما کر آؤ بلکہ پاکستان میں کماؤ اور ہم آپ کو پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے۔میں آپ سے دوبارہ ملوں گا اور جو وقت نے آپ سے زیادتیاں کی ہیں، جن لوگوں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں وہ سب زیادتیاں ختم کریں گے۔جھے پتا ہے کہ یہاں پانی کی ضرورت ہے، یہاں انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے، یہاں کمشنر ور ڈپٹی کمشنر کا دفتر ہونا چاہیے اور ہم آپ کو یہ سب کر کے دیں گے۔پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں اور جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔

تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ
میں تلہ گنگ کےعوام کاتہہ دل سےشکریہ اداکرناچاہتاہوں،تلہ گنگ کےعوام کی تکلیف کااحساس ہے،حکومت میں آئیں گے تو ملک کو ٹھیک کر کے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:ملکی مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریبوں کے دل کی آواز سمجھتی ہے اور یہی محسوس کرتے ہوئے ہم نے بی بی صاحبہ کے نام سے ایک کارڈ جاری کیا جو عورتوں کو ان کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے اس کارڈ کی مانگ نہیں کی تھی لیکن مجھے معلوم ہے کہ غریبوں عورتوں کی کیا حالت ہے، آج بھی مجھے معلوم کہ غربت کا کیا عالم ہے کیونکہ جب میں اقتدار میں تھا، اس کے مقابلے میں آج غربت دوگنی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کیلئےبہترین ہسپتال بنائیں گے،ہم نےملک کوپہلے بھی مشکل سے نکالا تھا،ملک میں وہی ہوگا جس سے عوام کو خوشی ہوگی،

انہوں‌نے کہاکہ آپ دوستوں کی دعاؤں سےپیپلزپارٹی دوبارہ اقتدارمیں آئےگی،

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 100 فیصد تنخواہیں بڑھائیں، لوگوں کی خدمت کی لیکن آج یہ حال ہے کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، یہ اسی طرح حکومت چلاتے ہیں، یہ آپ کی فصل کو اہمیت نہیں دیتے، اگر میں آپ کی فصلوں کا پیسہ دوں گا تو آپ خوشحال ہوں گے۔