لاہور (نیوزڈیسک) جاپانی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی ہونڈا اب بھی مقبول برانڈز میں سے ایک ہے کیونکہ ملک میں بائیکس کی فروخت کے حوالے سے اس کی مختلف اقسام CD 70 اور CG125 کا غلبہ ہے۔
ہونڈا CG 125 موٹر سائیکل کے شائقین کے لیے بہترین انتخاب ہے
موٹر سائیکل کی تیاری کا معیار، پارٹس کی دستیابی اس کی فروخت کو بڑھاتی ہیں۔ لوگ موٹر سائیکل کو اس کی آسان دیکھ بھال کی وجہ سے ترجیح دیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:راجن پورکے موٹرسائیکل مکینک کابھی الیکشن لڑنے کااعلان
کمپنی نے مزید صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے Honda CG 125 کا گولڈ ایڈیشن کچھ عرصہ پہلے لانچ کیا تھا،جس کو موٹرسائیکل کے شوقین حضرات نے بہت پسند کیاتھا
اب فروری میں کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت 292,900 روپے مقررکی ہے ۔















