اہم خبریں

مشکل معاشی حالات کے باوجود مقامی سطح پر 84.4ملین موبائل فونز تیار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تشویشناک معاشی اشاریوں اور مالیاتی پریشانیوں کے باوجود پاکستان میں جنوری 2019 سے ستمبر 2023 تک 84.4 ملین موبائل ڈیوائسز تیارکی گئیں،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ مقامی کمپنیوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں 25 ملین سمارٹ فونز بنائے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ 33 مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے 2021 میں متعارف کرائے گئے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (MDM) ریگولیشنز کے تحت مقامی طور پر مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کیے –

پی ٹی اے کی جانب سے متعارف کرائے گئے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) نے پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یکساں مواقع مہیا کئے،

مزیدپڑھیں:ایپل سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی

مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے علاوہ ڈی آئی آر بی ایس حکومت کے لیے آمدن پیدا کرنے کا ایک ذریعہ رہا ہے، جس نے 15 جنوری 2019 سے 25 اکتوبر 2023 تک انفرادی زمرے میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 48.8 بلین روپے جمع کیے ہیں۔ DIRBS کا نفاذاس سسٹم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، پی ٹی اے نے 758,113 بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت (IMEIs) کو بلاک کر دیا ہے جن کی چوری ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں