عام انتخابات، تعلیمی اداروں میں 9 روز کی تعطیلات کا اعلان

لاہور( اے بی این نیوز ) وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے عام انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9 روز کی چھٹیاں ہونگی، 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں:نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگران وزیراعظم
3 اور 4 کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی،5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہونگی،11 فروری کو اتوار ہوگا اور تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے، 12 فروری کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی، دوسری جانب تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے،ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہینگے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی،جبکہ 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے،آٹھ فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بنک بند ہونگے ،9 فروری جمعتہ المبارک کو بنک کھلیں گے۔10 اور11 فروری ہفتہ ،اتوار کو پھر بنکس بند رہینگے۔