اہم خبریں

بے نظیر کفالت پروگرام کے مستحقین کیلئے خوشخبری!

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحقین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بے نظیر کفالت پروگرام کے سہ ماہی وظیفے کی رقم بڑھا دی ،
رواں سال کی پہلی سہ ماہی ادائیگی 10,500 روپے ہوگی جو اگلے ماہ کے دوران جاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بی آئی ایس پی امیر علی احمد نے کہا کہ کسی بھی معلومات کے لیے مستحقین بی آئی ایس پی کے دفاتر اور ٹول فری نمبر 080026477 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر تعلیمی وظیفہ مارچ کے مہینے سے جاری کیا جائے گا جبکہ لڑکیوں کو پرائمری تعلیم کی تکمیل پر 3000 روپے کا خصوصی بونس دیا جائے گا۔

مزیدپڑھئے:بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام، ا ب تک 57 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں51 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

پروگرام کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی مائوں اوربچے اور بچے کے باپ کو 2500 روپے کا سہ ماہی وظیفہ جاری کیا جائے گا جبکہ بچی کو 3000 روپے دیے جائیں گے جبکہ یہی رقم سیلابوں متاثرہ علاقوں میں 3500اور4000روپے اداکی جائیگی۔

متعلقہ خبریں