اہم خبریں

سٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایاکہ نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے،

امید ہےمارچ تک مکمل ہوجائےگا۔دوسری جانب ذرائع اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں