اہم خبریں

فائیو جی سروس کے آغاز سے متعلق وزیر آئی ٹی نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5G سروسز اگست 2024 تک شروع کر دی جائیں گی۔پیر کوپاکستان موبائل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ نیلامی کے لیے 300 میگا ہرٹز سپیکٹرم پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 5G سروسز کے آغاز سے پہلے آپٹک فائبر نیٹ ورک کو بڑھانا ہوگا، اس وقت ملک بھر میں لگ بھگ 56,000 ٹاورز میں سے صرف 6,000 موبائل ٹاورز آپٹک فائبر کیبلز (اوایف سی) پرکام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مقامی موبائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت نے موبائل مینوفیکچررز کو تین فیصد ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد آئندہ مالی سال سے شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں آر اینڈ ڈی الاؤنس کو تین سے بڑھا کر آٹھ فیصد کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس فیصلے سے توقع ہے کہ مقامی موبائل مینوفیکچررز کو ان کی تحقیق اور ترقی کی کوششوں میں حوصلہ افزائی اور مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے اور پاکستان کے اندر الیکٹرانک آلات کی پیداوار میں خود کفالت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی وسیع حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔

متعلقہ خبریں