Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (محمد بشارت راجہ) سپریم کورٹ نے ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےالیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ ثناءاللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کیا جائے کیس کی سماعت کے دوارن چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن احکام سے استفسار کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟ الیکشن کمیشن احکام نے عدالت کو بتایا بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے تیار ہیں اس موقع پر ثناء اللہ مستی خیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ثناء اللہ مستی خیل کا نام ابتدائی لسٹ میں شامل تھا وکیل اعتراض کنندہ نے کہا ہے کہ انتخابی نشان بھی مل چکا ثناءاللہ مستی خیل اشتہاری ہیں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ثناء اللہ مستی خیل نے کیا جرم کیا ہےکیا دہشتگردی یا اغواء برائے تاوان کا کیس ہے؟ چیف جسٹس ،یہ کوئی خطرناک آدمی ہیں تو ہم بھی الیکشن نہیں لڑنے دینگے
جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ثناء اللہ مستی خیل پر ٹائر جلانے کا کیس ہے ثناءاللہ مستی خیل اشتہاری نہیں ضمانت ہوچکی ہائی کورٹ کو کیا جلدی تھی جو ٹربیونل کا فیصلہ ایک دم ہی کالعدم کر دیا؟ایک ہی دن میں درخواست لگا کر فیصلہ کر دیا اگلے دن کی تاریخ ہی دے دیتے ثناءاللہ مستی خیل این اے 91 بھکر سے امیدوار ہیں عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انھیں انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی