ہمارا منشورتمام پارٹیوں سے بہترین ہے،جہانگیر ترین

لودھراں ( اے بی این نیوز   )جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے 8 فروری کو کامیاب ہوں گے ، ہم نے صحیح معنوں میں نیا پاکستان بنانے کیلئے آئی پی پی کی بنیاد رکھی،ہم نے جو منشور دیا وہ تمام پارٹیوں سے بہترین ہے،غریب دوست منشور لے کرعوام کے پاس آئے ہیں،عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو اپنے منشور پر عمل کریں گے،آپ ہمیں جتوائیں ہم لودھراں اور ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔