کوئی بھی شخص ووٹ خرید نہیں سکتا ،جہانگیر ترین

لاہور ( اے بی این نیوز    )کوئی بھی شخص ووٹ خرید نہیں سکتا ،الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہمیشہ ہوتی ہے، سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی ملتان میں پریس کانفرنس ،کہا ووٹر ہمیشہ الیکشن بوتھ میں اکیلے ہوتا ہے ،مرضی سے ووٹ ڈالتا ہے ، پی ٹی آئی اپنےمؤقف سے ہٹ گئی،اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، 2018میں جذبے کے ساتھ آئے بہت محنت کی ، مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے جو آج تک نہیں ہوسکے، ، پارٹی کو بہت کم ٹائم ملا ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے، جماعت نئی ہے مگرپیغام پرانا ہے۔