راولپنڈی( اے بی این نیوز )شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے ،شیخ رشید احمد این اے 56سے الیکشن لڑینگے اس سے قبل شیخ رشید نے دونوں حلقوں این اے 56اور57سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا شیخ رشید احمد نے آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض خارج کر دیا تھا الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید احمد کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا شیخ رشید احمد عام انتخابات کے لیے راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے