اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے شب و روز محنت جاری ہے اور اس سلسلہ میں پاکستانی افرادی قوت کو بیرون ملک روزگار دلانے کی کی کوششیں تیز کی جائیں گی،کوٹہ بڑھایا جائے گا اور حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیزسردار سلیم حیدر خان نے وزارت میں اداروں کی چار ماہ کی کارکردگی بارے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا جہاں ان کو او ای سی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی چار ماہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے رابطے اور معاہدے کئے گئے ہیں جن میں کوریا،جاپان،کویت،سعودی عرب،جرمنی اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں اس معاملہ میں کوریا پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1991 افراد کو بھیجا جا چکا ہے یہاں بتایا گیا کہ کویت سعودی عرب،قطر،لیبیا،مالدیپ اور جاپان کو بھی افرادی قوت فراہم کی گئی ہے اور جاپان میں کل ہی 6بچوں کو بھجوایا گیا ہے جبکہ 7کی تیاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوریا کیلئے رجسٹریشن 28جنوری سے شروع ہو گی جس کیلئے بیرون ملک جانے والو کو زبان سکھائی اور باقاعدہ بربیت دی جاتی ہے اور اب تک 26ہزار لوگو کو مختلف زبانیں سکھائی جا چکی ہیں یہاں بتایا گیا کہ بیرونی ممالک کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ نرسز کی ہے جبکہ ہمارے پاس ان کی تعداد کم ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ نیفڈک کو وزارت کے ماتحت کیا جائے۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں کئی تعلیمی ادارے، ہسپتال اور رہائشی منصوبے جاری ہیں جن میں سے 80فیصد پر کام مکمل ہو چکا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت سردار سلیم حیدر نے ہدایت کی کہ بیرون ممالک بھیجے جانے والے افراد کی مکمل تربیت کی جائے تاکہ کوئی منفی چیز سامنے نہ آئے کیونکہ اس سے ملک کا امیج خراب ہوتا ہے انہوں نے ورکرز ویلفیئر فنڈ بارے لوگوں کو آگاہی دینے کی بھی ہدایت کی۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اگرورکرز ویلفیئر فنڈ سے میرے حلقہ انتخاب میں تعلیمی ادارہ بنایا جائے تو اس کیلئے وہ اپنی ذاتی اراضی عطیہ کرنے کو تیار ہیں۔















