فواد چوہدری جہلم کے 2حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

راولپنڈی(نیوزڈیسک)فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے61 جہلم سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو راولپنڈی میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کی اپیل خارج کر دی۔دوران سماعت ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔