اہم خبریں

پاکستان کو عالمی امداد آئندہ ماہ سے ملنی شروع ہوجائے گی، حکومت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت منصوبہ بندی کے سیکریٹری سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلان کردہ عالمی امداد آئندہ ماہ سے ملنی شروع ہوجائے گی، چالیس سال کے لیے قرض ملا ہے جس پر صرف ایک فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ سے پاکستان کو رقم ملنی شروع ہو جائے گی، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر اداروں سے باہمی معاہدوں کے تحت رقم ملے گی، کثیرالجہتی اور باہمی معاہدوں سے ملنے والی رقم کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں یونٹ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رقم کے استعمال کے لیے وفاقی حکومت ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرے گی، عالمی بینک کی جانب سے سیلاب سے ریکوری و بحالی پروگرام کیلئے 40 سال کے لیے قرض مل رہا ہے، اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک کی جانب سے بھی 40 سال کیلئے قرض ملا، عالمی مالیاتی اداروں سے اس قرض پر ایک فیصد شرح سود ادا کرنا ہوگی۔سیکرٹری پلاننگ نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمینٹ بینک کے ساتھ تاحال کوئی ٹرم اینڈ کنڈیشنز فائنل نہیں ہوئیں، رواں مالی سال کے دوران کوشش کریں گے کہ گروتھ ریٹ میں کمی کو روکا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے، 8 ارب ڈالر آئندہ 3 برس میں وفاقی حکومت کی جانب سے خرچ کیے جائیں گے، سیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں

متعلقہ خبریں