اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو3جنوری کوطلب کر لیا،کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے، سوالنامہ تیار کر لیاگیا، انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے















