اسلام آباد ( اے بی این نیوز )لیول پلینگ فیلڈ کی درخواست پر پی ٹی آئی کے وکلاء کی غیرسنجیدگی، چیف جسٹس پی ٹی آ ئی کے وکیل کا انتظا ر کر تے رہے،وکیل پر یس کا نفر نس میں مصروف رہے ، بینچ اٹھ کر چلا گیا،پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات، لیول پلیئنگ فیلڈ کے سلسلے میں توہین عدالت کی درخواست پرمشاورت،قانونی ٹیم کے مطابق رجسٹرار نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یقین دہائی کرا دی ،آج یا کل درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو جائے گی،پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تحریک انصاف ہر قیمت پر الیکشن لڑے گی، انشاء اللہ ہم الیکشن جیتیں گے، ہر سیٹ پر ہمارے امیدوار ہیں، انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کردیا،کہا ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا















