اہم خبریں

9 مئی، عدالت کا 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز    )9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤگھیراؤ کے مقدمے کا معاملہ ،عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا اے ٹی سی عدالت نے زیر دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی بھی جاری ہے عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کئے گئےعدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں 51 ملزمان کی فہرست میں مراد سعید ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کے نام شامل ہیںملزمان میں عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور ، زرتاج گل کے نام بھی شامل زبیر نیازی ، جنرل ر اکرم ساہی ، شوکت بھٹی کا نام بھی شامل گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی امیدواران احمد چٹھہ ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام شامل ہیںملزمان میں میاں طارق ، رانا ساجد شوکت، لالہ اسد اللہ کے نام شامل ہیں

متعلقہ خبریں