اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کر دیا گیا اس حوالے سے نگران وزیراعظم نے قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دیدی گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔















