راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاک فوج نے سرحدپار سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد جہنم واصل،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےبٹوارمیں 3دہشتگردوں کوفائرنگ کےتبادلےمیں ہلاک کیا ، ، نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکا نے کو تبادہ کردیا گیا، اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔















