کراچی ( اے بی این نیوز )پاک بحریہ ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کا کرا چی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب ، کہا علاقائی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری اور منصفانہ حل ناگزیر ہے، غزہ میں جاری صورتحال با عث تشویش ،پاکستان فلسطین کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا،نیول اکیڈمی میں 120 ویں مڈشپ مین اور 28 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 88 افسروں میں سے 12خواتین اور 28 دوست ممالک کے افسر ان پاس آؤٹ ہوئے















