اہم خبریں

اسلام آباد کے تین حلقوں سے 116 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد کے تین حلقوں سے 116 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،93 کے مستر د،تحریک انصاف کے صرف 2 امیدواروں بابر اعوان اور علی بخاری کو کلین چٹ مل سکی،تینوں حلقوں سےجن اہم امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منطور ہوئے ان میں استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی ، مسلم لیگ ن کے انجم عقیل ، ذیشان نقوی ، طارق فضل چوہدری ، رفعت چوہدری اور جماعت اسلامی کے میاں محمد اسلم شامل ہیں،پیپلزپارٹی کے راجہ عمران اشرف کے علاوہ آزاد امیدوار مصطفیٰ نوازکھوکھر اور راجہ خرم نواز بھی کلیئر قرار ،خواجہ سرا نایاب علی کو بھی الیکشن لڑنے کا گرین سگنل مل گیا

متعلقہ خبریں