اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رواں ہفتے کے دوران دال مسور،ماش جلانے کی لکڑی سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو فی کلو 6 روپے 65 پیسے سستے ہوگئے،رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 91 پیسے سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران انڈے فی در جن ایک روپے 55 پیسے سستے ہو گئے،رواں ہفتے گھی کوکنگ آئل جلانے کی لکڑی کے نرخ بھی کم ہوئے،ایک ہفتے کے دوران بریڈ ،چاول، تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔















