کراچی ( اے بی این نیوز ) ایم کیو ایم راہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،کراچی:22 ہزار ارب پندرہ سالوں میں اس شہر خرچ ہوئے،اگر دس فیصد بھی ان پیسوں سے کام ہوتا تو ہماری پارٹی مٹ چکی ہوتی،دنیا چاند پر جا رہی ہے ہمارے بچے گٹر میں گر گر مر رہے ہیں،کراچی:75 سال بعد بھی ہم اپنے شہر میں گٹر کے ڈھکن نہیں لگا سکے،ہمارے چار سالوں کے کام 50سالوں کے کاموں سے زیادہ ہیں۔















