جوڈیشل کمیشن رولز جائزہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )جوڈیشل کمیشن رولز جائزہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کی زیر قیادت ہوا، جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئینی عدالتوں میں ججز کی تقرریوں کے ڈرافٹ رولز کی تشکیل کا جائزہ لیا گیا،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس بلانے اور کارروائی کے رولز کا جائزہ لیا گیا،سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں تقرریوں کیلئے نامزدگی کے طریقہ کار و رولز کا جائزہ لیا گیا،ضلعی عدلیہ اور بارز کی نمائندگی کے قواعد کا بھی جائزہ لیا گیا،سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں ججز کی تقرریوں کے قواعد کا جائزہ لیا گیا،ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے قواعد کا جائزہ لیا گیا،جوڈیشل کمیشن کیلئے سیکرٹریٹ کا قیام، سیکرٹری اور سٹاف کی تقرری جیسے امور پر بھی غور کیا گیا،کمیٹی اجلاس میں دیگر شریک ممبران کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا،ڈرافٹ رولز کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے رکھا جائے گا۔