لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تین گھنٹوں میں تین ہسپتالوں کے دورے، پی آئی سی، چلڈرن ہسپتال اورجنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،،چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج 12سالہ بچہ محمد احمدوزیراعلیٰ محسن نقوی کو دیکھ کر مسکراتا رہا،،، وزیراعلیٰ زیر علاج بچے محمد احمد کے بیڈ پر آئے، ہاتھ ملایا،پیار کیا ،،، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا















