اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار کا کیس نمٹا دیا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوالیہ اندازمیں کہا عدالتیں امید کی کرن ہیں؟پھرخودہی کہاکہ نہیں، پتا نہیں، مزیدریمارکس میں کہاکہ عدالت نہیں چاہتی کہ کوئی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کے خلاف جارحیت شروع ہو جائے، دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔















