کراچی ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے راہنما سعدرفیق نے کہا ہے کہ سندھ کی محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے،پچھلے 15 سال کی حکمرانی نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے،سیاست کا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبودہوناچاہیے،سندھ میں 15 سال سے حکمران کوئی دعویٰ نہیں کرسکتے،چاہتے ہیں کراچی اورسندھ سے لوگوں کو نقل مکانی نہ کرنی پڑے،اس شہر میں نواز شریف نے امن قائم کیا ،ن لیگ 8 فروری کے انتخابات پوری طاقت اور توانائی سے لڑے گی۔















