فواد حسن فواد کی عہدے سے بر طر فی کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فواد حسن فواد کی عہدے سے بر طر فی کے خلاف درخواست خارج ،الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، نگران وفاقی وزیر پر سیاسی وابستگی کا الزام لگا یا گیا۔ درخواستگزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل نے فواد حسن فواد کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، فیصلے میں کہا گیا فواد حسن فواد اپنے عہدے کے حوالے سے عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوسکتے ،، درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے،، وہ اہم پوزیشن پر تعینات رہے اور بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے۔