اہم خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں واضح اعلان، انہوں نے کہا شیخ رشید سمیت کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، اپنی حتمی لسٹ جاری کریں گے، ہر حلقے سے پی ٹی آئی کا امیدوار الیکشن لڑے گا،، خواہش ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑیں، آئین کے مطابق بانی چیئرمین الیکشن لڑ سکتے ہیں ،الیکشن پراسیس کو داغدار کیا جا رہا ہے، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، پی ٹی آئی کارکنان سے گزارش ہے حوصلہ رکھیں، نواز شریف پلان کے تحت آیا، وہ کسی کو الیکشن نہیں لڑنے دے رہا۔

متعلقہ خبریں