پشاور(نیوزڈیسک) مانسہرہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ آفیسر این اے 15ہاجرہ سمیع کے سامنے دونوں اطراف سے وکلاء نے دلائل دیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر اعتراض مسترد ہوگئے۔درخواست گزار کے مطابق آئین پاکستان کی روح سے کوئی عدالتی فورم سپریم کورٹ کے فیصلے سے منحرف نہیں ہو سکتا ہے، نواز شریف نے اپنی تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں جائزہ لینے کی استدعا کی جو مسترد ہو چکی ہے۔















