اسلام آباد ( اے بی این نیوز )میاں صاحب جو مرضی کہیں،پپو وزیراعظم نہیں بنے گا،سینیٹر افنان اللہ خان کا بلاول کو جواب،اے بی این نیوز سے گفتگو کہا پپو نے 15 سال امتحان کی تیاری ہی نہیں کی، اب وہ کہتا نظام ٹھیک نہیں ہے ۔جو لیول پلیئنگ فیلڈ، لیول پلیئنگ فیلڈ کر رہے ہیں وہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں،یہ کہہ رہے ہیں کاغذ نہیں جمع کرانے دیئے جارہے،ساتھ ہی 24 سو لوگوں نے کاغذ بھی جمع کرا دیئے، یہ ہر بات میں جھوٹ بولتے ہیں،دن ہو گا تو کہیں گے رات ہے،اب یہ الیکشن میں جائیں مقابلہ کریں اور رونا دھونا بند کریں۔















