راجہ ریاض کی مسلح افراد کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر آمد

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ریاض احمد مسلح افراد کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ریاض احمد مسلح افراد کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے۔مسلح افراد ریٹرننگ آفیسر دفتر کے احاطے میں جدید اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے۔مسلح افراد راجہ ریاض احمد کے ہمراہ گاڑیوں میں واپس روانہ ہوئے۔راجہ ریاض احمد اسکروٹنی کیلئے پیش ہوئے تھے۔