گڑھی خدابخش(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ سے ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی کو زبان دی اور پھر گیا، بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے۔ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گے، بہت لوگ آئے اور چلے گئے، بینظیر شید اور بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے، بینظیر شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے اور شہادتیں قبول کیں۔ پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے، عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پھرگیا، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ سے ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا۔آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے، تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، پاکستان کو ترقی ہم دیں گے، پاکستان کو بنانا ہماری مجبوری بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گی، بہت لوگ آئے اور چلے گئے، بینظیر شید اور بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے، بینظیر شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے اور شہادتیں قبول کیں۔آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی۔















