اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل گیا، پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کاتحریری فیصلہ جاری ،عدالت کی مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت ، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بھی بحال کرنے کا حکم،،مختصر فیصلے میں عدالت نے لکھا الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اور 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ ہونگے،ایک پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کیا جارہا ہے،الیکشن کمیشن اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،9 جنوری 2024 تک یہ حکم برقرار رہے گا ،سماعت نو جنوری تک ملتوی ۔















