لاہور ( اے بی این نیوز )چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرانے کیلئے دھرنے اورمظاہرے کیے گئے، شہباز شریف کان لیگ کے پارلیمانی بورڈسے خطاب ،چینی صدر کا دورہ موخر ہوگیا اور بانی پی ٹی آئی نے کسی کی بھی نہ سنی،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ،نوازشریف اس کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ،اللہ نے اگر نوازشریف کو چوتھی مرتبہ موقع دیا تو حالات بدل دینگے،ساتھیوں نے برے وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا ، نوازشریف کی واپسی کے ساتھ پارٹی میں نئی جان آئی ، 8 فروری کو مسلم لیگ ن کی جیت کی صورت میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس ، لاہور ڈویژن کے تین اضلاع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے ۔















