اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کےلیے مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا ہے۔ نہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون 2023 کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ تقریب کا اہتمام وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (اگنائٹ) کے تحت کیا گیا تھا۔نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پیکا قانون کے تحت پاکستان کی سائبر اسپیس کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ سائبر کرائم، آن لائن خرید و فروخت، سائبر بُلنگ، ہمارے شہریوں کے آن لائن ڈیٹا اور دیگر سروسز کا تحفظ، ان کو درپیش خطرات کی نشاندہی اور جرم و مجرم کے خلاف مؤثر کارروائی ہماری ذمہ داری ہے۔















