اہم خبریں

سراسر ناجائز اور قانون کی پامالی کا دور چل رہا ہے، شیر افضل مر وت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آ ئی کے سنیئر نا ئب صدر شیر افضل مر وت کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری افسوسناک ہے،،سپریم کورٹ نے شاہ محمود کو ضمانت دی،یہ کیسی کاروائیاں ہیں،عدالتیں کیوں نوٹس نہیں لے رہیں،سراسر ناجائز اور قانون کی پامالی کا دور چل رہا ہے تمام چیزوں کا بدلہ 8 فروری کو لیں گے،،بیر سٹر گو ہر نے اپنے ردعمل میں کہا شاہ محمود قریشی پارٹی کے اہم رکن ہیں،گرفتاری کا سپریم کورٹ نو ٹس لے، شاہ محمود قریشی کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا،تھری ایم پی او کی گنجائش نہیں،،تھری ایم پی او بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدلیہ لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں