اسلام آباد (اے بی این نیوز)نگران وزیراعظم کی زیرصدارت خیبرپختونخواکے مالی معاملات پراجلاس منعقد ہوا،وزیراعظم نے خیبرپختونخواکے مالی مسائل کے حل کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے،کمیٹی پن بجلی کے خالص منافع،تیل وگیس رائلٹی میں صوبے کے حق کاجائزہ لے گی،نگران وزیراعظم نے کہا کہخیبرپختونخواکے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں،خیبرپختونخواحکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں،صوبے کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دیں،اجلاس نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی درخواست پرمنعقدکیاگیا،متعلقہ وفاقی وزرااوردیگراعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔















