سیہون شریف(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کردی۔اس مرتبہ سندھ میں ناتجربہ کار اتحاد بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون مشکل وقت میں ساتھ رہا اور کون ملک چھوڑ کر بھاگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں کئی اتحاد بنے اور ناکام ثابت ہوئے۔اُن کا کہنا تھا کہ بشیر میمن پولیس والا ہے، جس کا سیاست کا اتنا تجربہ نہیں، 8 فروری پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہوگا۔















