Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کے لئے 33کروڑ 70لاکھ 60ہزار روپے مختص

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کے لئے 33کروڑ 70لاکھ 60ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ،وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کےتحت کلائوڈپرمشتمل سہولیات کی فراہمی کےلئے ڈیٹا سنٹر کے قیام کے منصوبے 33کروڑ 70لاکھ 60ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ منصوبے کومجموعی طور پر88کروڑ 50لاکھ روپے سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی منظوری 29مئی 2020کو دی گئی تھی۔