Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کیلئے تیل کی سپلائی معطل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے راستے کی بندش کے گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر کو منگل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کر دیا۔ اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی گزشتہ 3 روز سے بندش کے باعث آئل ٹینکر کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔آئل ٹینکرایسوسی ایشن کاکہناہے کہ گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی،روڈ کلیئرہونے تک سپلائی کو مکمل بند رکھا جائے گا۔