چناری ، ٹریفک حادثات، 3 خواتین جاں بحق ،3 زخمی،جہلم ویلی کی فضا سوگوار

چناری(اے بی این نیوز)ٹر ہٹیاں بالا،کھانڈا بیلہ اور وادی کھلانہ کے دکھن میں ایک جیسے دو مختلف ٹریفک حادثات تین خواتین جاں بحق تین زخمی ہو گئی جہلم ویلی کی فضا سوگوار حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ،ریسکیو1122اور پولیس اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے جاں بحق اور زخمیوں کو جائے حادثات سے نکال کر ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: علیمہ خان کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے نوٹس چیلنج
تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ وادی کھلانہ سے راولپنڈی جانے والی بد قسمت کار کو دکھن کھلانہ کے مقام پر پیش آیا پرائیویٹ کرولا کار نمبر ایل ایچ 263جسکی ڈرائیونگ محمد شریف مغل ولد دین محمد ساکنہ چکوٹھی کر رہے تھے نے کھلانا آر ایچ سی کے قریب دکھن کے مقام پر گاڑی کھڑی کی اور کسی کام کی غرض سے اتر گئے گاڑی میں سوار بچی نے گاڑی کا گئیر نکال دیا جسکے باعث گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر روڈ سے نیچے جا گری جسکے نتیجے میں زینت بی بی زوجہ محمد عاصم، عتیقہ دختر محمد عاصم موقعہ پر جاں بحق ہو گئیں

جبکہ جویریہ دختر محمد شریف، ماہ نور دختر عاصم،انا بیہ دختر عاصم ساکنان کھلانا زخمی ہوگئی جبکہ دوسرے حادثہ ہٹیاں بالا کے قریب کھانڈا بیلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں پر بھی اترائی میں کھڑی گاڑی نمبر 4193 گئیر نکلنے کے باعث دریا ئے جہلم کے کنارے پر جا گری جس میں موجود ایک ہی خاتون نصرت بی بی زوجہ خالد کیانی مرحوم ساکنہ گھڑتھامہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں شدید زخمی حالت میں مظفرآباد پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں

حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد،ریسکیو1122اور پولیس اہلکارموقعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کھائیوں سے نکال کرآر ایچ سی کھلانہ، چکوٹھی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچایا،شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کردیا گیا حادثات کے باعث پورے علاقہ کی فضا غم میں ڈوب گئی ہے۔۔۔۔