علیمہ خان کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے نوٹس چیلنج

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز چیلنج کر دیئے۔درخواست میں ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا ۔

علیمہ خان نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کی طرف سے 2 فروری کو جاری کئے گئے نوٹس معطل کرکے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ فریقین کو انکوائری سے متعلق شواہد بھی پیش کرنے کا حکم دے۔

علیمہ خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور درخواست دائر کرنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم، انسداد دہشتگردی ونگ نے علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے۔