کراچی (نیوزڈیسک) کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔کراچی انتظامیہ نے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کردیے ہیں اور غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے پہلے ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اور یہاں سے انہیں واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔ غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،غیرملکیوں کیساتھ کاروبار کرنیوالے اورمکان کرائے پر دینے والے بھی پکڑے جائیں گے،محکمہ داخلہ نے چیکنگ ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔















