اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حج درخواستیں جمع کروانے کا وقت قریب آگیا وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی کا اعلان کریں گے،وفاقی وزیر کل شام چار بجے پریس کانفرنس میں نئی حج پالیسی کا اعلان کریں گے،سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں نومبر کے وسط تک طلب کی جائیں گی،وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی گزشتہ روز منظوری دی تھی،ذرائع کے مطابق منظور کردہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پہلی باراضافی رقم کے ساتھ 20 سے 25 دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے،سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ حج سکیم جاری رکھی جائے گی،حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہو گا،مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا،شناخت کیلئےحجاج کے دیئے جانے والے بیگ پر پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور کوائف درج ہونگے،حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجراء کیا جائے گا،اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پر ہی محیط ہو گا،سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔