Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پورا عالم اسلام اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف اٹھ کھڑا ہو،ایران

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پورے عالم اسلام کے غیور عوام اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف کھڑے ہیں ،احیائے اسلام کے لیے کھڑے ہوئے اور فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائی،اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے،طوفان الاقصی آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا،یہ جنگ اسلام اور کفر کے درمیان ہے ،وہ آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی تاریخ پڑھیں تو یہ صدیوں سے اسلام کے دشمن ہیں انکی دشمنی عیاں ہے،اسرائیل غزہ اور جنوبی لبنان سے بھاگ رہا ہے ،فلسطین کا مسئلہ اسلام کا مسئلہ ہے ،فلسطین کے غیور جوانوں نے حضرت امام خمینی کے انقلاب کو سمجھا اور دل سے قبول کیا ،ایران فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے ہر مدد کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،فتح ہمیشہ حق ہوتی ہے، خبریں آ رہی ہیں کہ اسرائیل جلد نابود ہو گا ،طوفان الاقصی کے بعد یورپ ممالک کے سفرا اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں اسکا مطلب ہے کہ اب اسرائیل ختم ہونے والا ہے،امریکہ کے عوام اور یورپ کی عوام فلسطینیوں کے حق میں نکل آئے ہیں جبکہ وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔