Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارت کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہندوستان کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب ،فیک انکاؤنٹرز کی سپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام، وادی نیلم کی گریس ویلی ساؤناڑ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے اور ابھی تک واپس نہیں آئے،،، گمشدہ افراد میں محمد فیض ولد منگٹا عمر 33 سال، شیر افضل ولد نور عالم عمر 26 سال،صدیق ولد طواسین عمر 37 سال،غلام رسول ولد خان ولی عمر 33 سال اور سرفراز ولد حافظ اللہ عمر40 سال شامل ، دو دن بعد اچانک را کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا،،، بھارتی پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو پکڑنے کا ڈھونگ رچانے میں مصروف ہے۔