امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات میں تمام جماعتوں کی شمولیت پر زور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کیساتھ ہونے پر زور،امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ کا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،امریکی وزیر نے کہا غزہ میں تمام یرغمالیوں کو رہا اور شہریوں کو تحفظ ملنا چاہئے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد جاری رکھنے اور بحران کو پھیلنے سے روکنے کے امور پر بھی اتفاق کیا۔