نیو یارک ( اے بی این نیوز )اسرائیل فلسطین کشیدگی، روس نے امریکی قرارداد مسترد کر دی، پاکستان کا بھی فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان،سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ۔ روسی مندوب نے کہا کہ دنیا غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کی توقع کر رہی ہے، امریکی قرارداد میں غیر مشروط جنگ بندی کی بات ہی نہیں۔پاکستانی کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا غزہ پر اسرائیلی جارحیت قا بل مذمت ہے،پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، فلسطینیوں کی ناکہ بندی ، خوراک اور امداد روکنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی کونسل اسرائیل کو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرائے۔پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔















